اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کا مشترکہ دورہ کریں گے۔ ایران اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ثالثی کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں دونوں اعلیٰ شخصیات پیر کو سعودی عرب اور پھر ایران جائیں گی
جہاں وہ دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیر اعظم اور آرمی چیف دونوں ممالک کی قیادت کو کشیدگی کے خاتمے کے لیے ثالثی کی پیشکش کریں گے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان مذہبی عالم شیخ نمر باقر النمر کا سر قلم کے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔ موجودہ صورت حال میں ایک ماہ کے دوران پاکستان کی حمایت حاصل کرنے کےلیے سعودی وزیر دفاع محمد بن سلمان اور وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر الگ الگ دورہ کرچکے ہیں۔
331 total views, no views today


