بریکوٹ، وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ کے معاؤن خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجدعلی نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت صرف پنجاب تک محدود ہے ۔خیبر پختون خواہ کے عوام کے ساتھ ان کا سلوک انتہائی معتصبانہ ہے ۔مرکز میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہونے کے باوجود ضلع سوات کی کھنڈر نما سڑکیں ،اٹھارہ گھنٹوں پر محیط بجلی کی لوڈشیڈنگ ،سی این جی پمپس بندش کے باوجود صارفین ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں جو امیر مقام کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔صوبہ خیبر پختون خواہ کے عوام کو تمام درپیش مسائل مرکزی محکموں سے ہیں جبکہ اس کے باوجود عمران خان پر کاغذئی منصوبے بنانے کے الزامات لگانا سمجھ سے بالاتر ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ضلع سوات کے معیشت کا انحصار زیادہ تر سیاحت پر ہے اور لاکھوں کی تعداد میں سیاح سوات کا رخ کرتے ہیں مگر این ایچ اے کو امیر مقام نے 2007میں سوات روڈ حوالہ کیا تھا جس کی وجہ سے این ایچ اے جو کہ مرکزی ادارہ ہے کی عدم توجہ کی وجہ سے سوات کامین شاہراہ کئی ماہ قبل مرمت کے نام سے کروڑوں روپے خرچ کئے مگر اس شاہراہ کی عمر صرف ایک بارش ہوئی ۔اب بھی مین شاہراہ میں گہرے کھڈے نمایا ں نظر آرہے ہیں ۔مرمت کے نام پر کروڑوں روپے ضائع ہوگئے ان کا حساب عوام کو کون دے گا ۔تخت بھائی فلائی اوور گذشتہ کئی سالوں سے زیر تعمیر ہے جس سے صرف تخت بھائی کے عوام نہیں بلکہ پورے صوبے کے عوام کو دوران سفر عذاب میں مبتلا ہوتے ہیں۔مرکزی حکومت کی کارکردگی کا اندازہ تحت بھائی فلائی اوور سے بخوبی لگا یا جا سکتا ہے۔یہ کارکردگی امیر مقام کے لئے ایک سوالیہ نشان ہے ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی محکموں سے صوبائی حکومت نے بڑی حد تک کرپشن کا خاتمہ کردیا ہے اور اب وہ ادارے عوامی خدمت پر سرشارہیں مگر وفاقی اداروں کو کون راہ راست پر لائے گا۔سوات میں ناروا لوڈشیڈنگ نے سوات کی معیشت کو تباہ کردیا ۔موسم سرما میں اٹھارہ گھنٹوں سے زاہد لوڈشیڈنگ کہاں کا انصاف ہے ۔امیر مقام کے بھائی ڈٖاکٹر عباد اللہ نے خود مٹہ میں افضل خان لالا کے یاد میں مشاعرہ تقریب سے خطاب میں کہاکہ جب میں تقریر شروع کرتا ہوں تو بجلی چلی جاتی ہے ۔افسوس صدا آفسوس پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیرمین عمران خان کے بارے میں ایسے بیانات انتہائی قابل آفسوس ہیں عمران خان جیسا لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتا ہے ۔
558 total views, no views today


