مینگورہ، خدائی خدمتگار خان عبدالغفار خان باچاخان اورخان عبدالولی خان کی برسی کے حوالے سے تیاریوں اور انتظامات کو آخری شکل دے دی گئی،پروگرام بائیس جنوری کو ودودیہ ہال سیدوشریف میں ہوگا، کارکن قافلوں کی شکل میں شرکت کریں گے،اس حوالے سے گذشتہ روز سوات پریس کلب میں عوامی نیشنل پارٹی کااجلاس منعقدہواجس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے ضلعی صدر وسابق رکن صوبائی اسمبلی شیرشاہ خان،جنرل سیکرٹری وسابق ایم پی اے رحمت علی خان اور دیگر نے کہاکہ ہر سال کی طرح اس سال بھی باچاخان اور ولی خان کی برسی کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا جس کیلئے تیاریوں کا سلسلہ زوروشورسے جاری ہے،انہوں نے کہاکہ برسی کی تقریب سے پارٹی راہنما وسابق صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین سمیت دیگرصوبائی،ڈویژنل اور ضلعی قائدین بھی خطاب کریں گے اور باچاخان اورولی خان کی زنددگی اور خدمات پر روشنی ڈالیں گے،انہوں نے کہاکہ برسی کی تقریب بائیس جنوری کو ودودیہ ہال سیدوشریف میں ہوگی جس میں کارکن قافلوں کی شکل میں شرکت کیلئے آئیں گے ،اس موقع پر تحصیل ناظم اکرام خان،ابراہیم دیولئی،سلطان علی خان،عبدالجبار خان ودیگرنے بھی خطاب کیا ۔
648 total views, no views today


