شانگلہ: بازار شاہ پور میں ڈر ائیور سے جیب بے قا بو ہو کر قریبی کھڑے بچوں پر چڑھ دوڑی مقامی پرا ئمری سکول شاہ پور کے دو کمسن طلبا ء مو قع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک دکان کو بھی نقصان پہنچا۔ پو لیس ذرائع کے مطا بق بازارشاہ پور میں ایک جیب نمبر-4935 جسے ڈرائیور جان شیر چلا رہا تھا بے قا بو ہو کر قریبی کھڑے بچوں پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں دو کم کمسن طلبا ء
آٹھ سالہ شفیع اللہ ولد احسان اللہ اور 7سالہ حمزہ خان ولد حسین ساکنان شا ہ پور مو قع پر جاں بحق ہو گئے دو نوں بچے مقامی پرا ئمری سکو ل کے طلبا ء تھے۔ جبکہ جیب قریبی دکان میں گھسنے سے دکان کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ پو لیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی جبکہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
441 total views, no views today


