مینگور ہ ، سوات میں مسلم لیگ ن کی ضلعی دفتر نہ ہونے کیوجہ سے ورکروں میں شدید تشویش پا یا جاتا ہے ، پارٹی زرائع سے معلوم ہو اہے کہ ورکرز سنگوٹہ ہاوس کے بجائے مینگورہ شہر میں دفتر چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں متعدد بار ضلعی قیادت جمع ہوکر دفتر کے قیام پر سیر حاصل کر کے پھر سے غائب ہوگئے، زرائع ہونے ورکرز کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ ورکرز میں کافی تشویش پائی جاتی ہے کہ پارٹی دفتر قائم کیوں نہیں ہوا۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ن لیگ کے قیادت میں بھی اختلافات پائے جاتے ہیں کچھ قائدین مرکزی سینئر نائب صدر انجینئر امیر مقام کے طرف جھکے ہوئے ہیں جبکہ بیشتر مینگورہ شہر میں دفتر کے قیام پر صلاح مشورے کر رہے ہیں لیکن قیادت کی سست روی سے کارکن تشویش کے شکار ہیں اس حوالے سے قیادت سے رابطہ کرنے کی گئی لیکن ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔ رپورٹ : عصمت علی اخون سوات نیوز ڈاٹ کام
536 total views, no views today


