کبل، گذشتہ اقراء پبلک سکول منجہ میں یوم والدین کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی تحصیل کبل ناظم رحمت علی تھے جبکہ صدر تنظیم اساتذہ پاکستان سوات شوکت علی،ڈائریکٹر ابدالی ایجوکیشن اختر علی خان،ڈائریکٹر اقراء سکول منجہ محمد شیر،پرنسپل شبیر احمد کے علاوہ سرور خان،رشید،ڈاکٹر سردار علی،محمد علی،ظاہر شاہ،محمد اقبال،افضل خان،محمد کریم،زڑہ ور،شاہ جان،محمد عظیم خان کاکا ،اور گلشن سمیت عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر طلباء نے ملی نغمے،خاکے،تقاریر اور دیگر آئٹمز پیش کرکے پروگرام کو چار چاند لگا دئے اور حاضرین سے خوب داد وصول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی رحمت علی ،اختر علی خان،شوکت علی اور دیگر مقررین نے تعلیم کے اہمیت و افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی ملک وقوم ترقی نہیں کرسکتی جبکہ تعلیم کے بدولت ترقیافتہ ممالک پوری دنیا پر حکمرانی کررہے ہیں اسی وجہ سے دین اسلام میں علم کے حصول کو ہر مسلمان مرد وعورت کے لئے فرض قرار دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے کیونکہ آج کے بچے کل کے معمار قوم ہیں جن کو بہتر تعلیم و تربیت فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے تاکہ وہ آگے جاکر پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرسکیں انہوں نے واضح کیا کہ بچوں کو بامقصد تعلیم دینے کے لئے حکومت کا فرض ہے کہ وہ یکساں نظام تعلیم کے لئے نصاب،یونیفارم،امتحانی سسٹم میں اصلاحات کریں تاکہ امیر وغریب کا فرق ختم کیا جاسکے انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی بہتر مستقبل کے لئے سکول انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ معاشرے کو بہترین افراد مہیا کرکے پرامن معاشرے کے قیام کو یقینی بنایا جاسکے تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
1,068 total views, no views today


