مینگورہ، خوازہ خیلہ میں دو فریقین کا پانی کی تنازعہ پر جھٹرپ ، ہاتھا پائی کے بعد اسلحہ بھی چل گیا ، فائرنگ کے نیتجے میں ایک شخص قتل جبکہ دو افرد شدید زخمی ہوگئے، پولیس نے واقعے کے رپورٹ درج کررکے تین افراد حراست میں لے لیا ۔ سوات کے تحصیل خوازہ خیلہ کے گاؤں کوٹنئی میرہ لیگے میں چشمے سے پانی منتقلی کے تنازعہ پر دو پڑوسیوں کے مابین تو تو میں میں کا مکالمہ ہوا اور ایک دوسری کیساتھ ہاتھا پائی بھی شروع کی
اس دوران اسلحہ کا استعمال موقع پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا جبکہ عقیل ولد باتل اور اسرار ولد عالم زیب شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے سیدو ہسپتال پہنچا دیا گای جن میں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ ادھر خوازہ خیلہ پولیس نے رپورٹ درج کر کے فضل رحمان اور فضل ہادی پسران قا شقارے کو گرفتار کر کے مزید تفشیش شروع کر دی ہے ۔
491 total views, no views today


