سوات,پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء افتاب خان کا متاثرین زلزلہ میں ریلیف اور امدادی سامان تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، دو سو سے زائد خاندانوں میں امدادی اشیاء تقسیم کردی گئی، تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء افتاب خان نے یونین کونسل مٹہ میں دو سو سے زائد گھرانوں میں امدادی سامان تقسیم کردی ہیں، اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری مقصد غریبوں، اور بے اسراء لوگوں کی مدد کرنا ہے، گزشتہ سال انے والے شدید زلزلہ میں مٹہ یونین کونسل میں جتنے لوگوں کو نقصان پہنچا ہے ان کی امداد وقتا فوقتا کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ مٹہ یونین کونسل کے متاثرین زلزلہ میں نان فود ائٹم تقسیم کردئے گئے ہیں، جس میں رضائیاں ، کمبل ، چادریں، اوردیگر سامان شامل ہیں انہوں نے کہا کہ قدرتی افات میں متاثرہ لوگوں کی مدد پہلے بھی کی ہے اور ائندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت نے بھی متاثرین کی بھر پور مدد کیا ہے اور ضلعی ناظم متاثرین کے مسائل کے حل کیلئے کوششیں کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے متاثرین کو بروقت امداد دیکر ان کے دل جیت لئے ہیں پہلے حکومتوں میں متاثرین امداد کیلئے دھر دھر کی ٹوکریں کھاتے تھے لیکن ن لیگ کی حکومت میں متاثرین کو امداد ان کی گھروں تک پہنچایا گیا ہے،اور انشاء اللہ ائندہ بھی مسلم لیگ ن اس قوم و ملک کی بھر پور خدمت کرے گی۔
628 total views, no views today


