مینگورہ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع قاضی سوات محمد طارق خان کا تبادلہ کردیا گیا ، ضلع بھر کے عوام نے ضلعی قاضی کے تبادلے پر شدید پریشانی کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ انکاتبا دلہ جلد ازجلد منسوخ کیا جائے ، چند مہینوں میں ضلعی قاضی سوات نے ضلعی کچہری سمیت عوام کو سستے انصاف کے فراہمی کیلئے کئی اقدامات کی تھی ، ضلعی کچہری کا چھوٹا دروازہ جو کئی سالوں سے بند تھا ان کو کھول دیا ، ڈسٹرکٹ جیل سوات جو گزشتہ 10 سالوں سے موجود نہیں ہے ، جیل کے تعمیر اور یہاں پر پرائیویٹ بلڈنگ میں جیل قائم کرنے کیلئے انکی خدمات کو سوات کے عوام ہمیشہ ہمیشہ کیلئے یاد رکھیں گے ، جیل نہ ہونے وجہ سے سوات کے قیدیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور اس مشکلات کو کم کرنے کیلئے چند مہینوں میں ضلعی قاضی نے درجنوں مٹینگ کی تاکہ یہ مسئلہ حل ہوسکے ، ضلعی قاضی کے حیثیت سے ان کے خدمات سوات کیلئے ہمیشہ ہمیشہ یاد رکھیں جائیں گے ، سوات وہ بدقسمت ضلع ہے کہ یہاں پر کئی عرصے بعد انتہائی ایماندار فرض شناس ،ڈیوٹی فل جوڈیشل افیسر آیا اور ان کو یہاں سے بہت جلد ہی تبدیل کردیا ، سوات بھر کے سیاسی و سماجی حلقوں نے ہائی کورٹ سے پروزور اپیل کی ہے کہ وہ ان کے تبادلے کے احکامات جلد ازجلد واپس لیا جائے تاکہ عوام کو جس انداز میں چند مہینوں سے سستے انصاف مل رہے تھے تاکہ یہ سلسلہ بند نہ ہوسکے ۔
750 total views, no views today


