سوات ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد سلیم مروت نے سیکیورٹی صورتحال پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے والوں کیخلاف سوات کے زمین تنگ کردینگے،عوام پولیس ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوکر پولیس کو مشکوک افراد کی اطلاع دے ،جہاں بھی مشکوک چیز نظر پر آجائے تو فوری طور پر مقامی پولیس کو اطلاع دیدے،تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے اپنا مشن جاری رکھینگے،اساتذہ بھی پولیس کے ساتھ تعاؤن جاری رکھئے ،سوات پولیس کسی بھی وقت عوام کے خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ، انہوں نے کہاکہ اہم مقامات پر سیکیورٹی کو بڑھا دی گئی ہے ،جرائم میں کمی آنے کیوجہ سے لوگوں کی شکائت بھی کم ہوچکی ہے ،جرائیم کو جڑ سے ختم کرنے کا عزم کر رکھا ہے اور یہ عزم پوراکرینگے،انہوں نے اجلاس میں تمام افیسروں کو ہدائت د ی کہ عوام اور پولیس کے درمیان جو فاصلہ ہے وہ ختم کرے ،عوام کے ساتھ اچھارویہ اختیار کرے
708 total views, no views today


