مینگورہ، واپڈا نجکاری کیخلاف ملازمین کی تالہ بند ہڑتال، تمام دفاتر بند ،آنے والے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنارہا،گذشتہ روز ملک کے دیگر حصوں کی طرح سوات میں بھی واپڈانجکاری کیخلاف پاکستان واپڈ اہائیڈر و الیکٹرک ورکرزیونین کی کال پر تالہ بند ہڑتال رہی جس کی وجہ سے دفاتر میں کوئی کام نہ ہوسکا جبکہ آنے والے صارفین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا رہا،اس موقع پر یونین کے زونل چیئرمین عمرعلی باچا،ڈویژنل چیئرمین رفیع اللہ خان،سب ڈویژنل وائس چیئرمین احسان اللہ چاند ودیگر نے کہاکہ واپڈا نجکاری ملازمین کامعاشی قتل ہے جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ واپڈانجکار ی سے فردواحدکو تو فائد ہ پہنچ سکتا ہے مگر اس سے ہزاروں ملازمین کو نقصان ہوگا،انہوں نے کہاکہ نجکاری کافیصلہ واپس لینے ،ایمپلائی سن بھرتی میں غیرضروری تاخیرکے خاتمے اور تمام ملازمین کیلئے ٹوسٹیپ اپ گریڈیشن تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
698 total views, no views today


