تربت: سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران مسلح تصادم کے نتیجے میں 5 شرپسند ہلاک جبکہ متعدد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے کی صبح فورسز نے تربت کے علاقے پیدارک میں شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔ اسی دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 8 کو گرفتار کرکے ان
کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔
کارروائی کے دوران ہلاک اور گرفتار ہونے والے افراد تربت میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے کئی واقعات میں ملوث بتائے جارہے ہیں تاہم اب تک ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
431 total views, no views today
Comments


