سوات، سوات میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے میدان سج گا، چھ یونین کونسلوں میں تین سو سے زائد نشستون کیلئے 107 امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ کی توقع ، انتظامات مکمل ، سیکورٹی کے سخت انتظامات ، اسلحہ کی نمائش پر دفعہ 144 نافذہو گیا ، الیکشن کمیشن کے مطابق سوات کے چھ یونین کونسلوں میں ایک سو سات امیدوار وں کے درمیان مقابلہ ہوگا،
جبکہ دو سو چالیس نشستیں ایک با ر پھر خالی رہ گئیں ہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق جنرل کونسلرز کی 48 نشستوں کیلئے 54 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، اسی طرح خواتین کے 138 نشستوں کیلئے صرف چودہ امیدوار مقابلہ کرینگے، جبکہ مزدور کسان کے چھ نشستوں کیلئے 19 امیدوار الیکشن لڑیں گے، اقلیت کے 197 نشستوں پر بارہ امیدوار امنے سامنے ہونگے، الیکشن کمیشن نے چھ یونین کونسل میں 24 پولنگ سٹیشن قائم کئے ہیں، اسی طرح ضلعی انتظامیہ نے الیکشن کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کیا ہے، اور پولنگ سٹیشنوں کے حدود میں ہر قسم کے اسلحہ پر پابندی عائد کردی ہے، جبکہ سیکورٹی کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔
392 total views, no views today


