مینگورہ، گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی مینگورہ میں زیرتعلیم سینکڑوں طلبہ کیلئے ایک ڈسپنسری ،دوہاسٹل قائم ہیں،ٹرانسپورٹ کا کوئی انتظام نہیں،طلبہ کو مشکلات اور پریشانی کا سامنا،گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی واحدادارہ ہے جس میں دور جدید کاہائیڈروپاؤرپلانٹ نصب کیا گیا ہے مگر دوسری جانب اس کالج میں صرف ایک ڈسپینسری ہے جس میں ایک میڈیکل ٹیکنیشن تعینات ہے جو ہنگامی صورتحال میں صرف فرسٹ ایڈ دے سکتا یہاں پر ایمبولینس کا کوئی انتظام نہیں ،اس کے علاوہ کالج کیلئے ٹرانسپورٹ کاکوئی انتظام نہیں ایک پرانی بس ہے جو خرابی کی وجہ سے سڑ کر مکمل طورپر ناکارہ ہوچکی ہے یہی وجہ ہے طلبہ کو کالج آنے اور گھروں تک جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے اسی طرح اس کالج میں صرف دو ہاسٹل ہیں جو ناکافی ہے ،طلبہ نے حکومت سے مذکورہ کالج میں موجود کمیوں کو دورکرنے کیلئے فوری اقداماتا ٹھانے کی اپیل کی ہے ۔
906 total views, no views today


