بریکوٹ ، ترقیاتی کاموں کے آغاز سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔ناظم ویلج کونسل بریکوٹ غربی حماد خان ویلج کونسل بریکوٹ غربی کا بجٹ متفقہ طور پر منظور، ترقیاتی کاموں کیلئے پنتالیس لاکھ روپے کا فنڈز منطور غیر ترقیاتی کاموں کیلئے پانچ لاکھ روپے مختص ،ترقیاتی کاموں کے آغاز سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی ،ناظم ویلج کونسل بریکوٹ غربی حماد خان کا بجٹ اجلاس سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق و یلج کونسل بریکوٹ غربی کا بجٹ اجلاس زیرصدارت ناظم ویلج کونسل بریکوٹ غربی حماد خان منعقد ہوا جس میں نور محمد ،محمد مختیار،رفیع اللہ خان ،ابدال خان،اکبر حسین باچا ،بادشاہ روم، لیڈی کونسلر ان میں حمیدہ بی بی اور نور جہان بی بی نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ناظم ویلج کونسل حماد خان نے ترقیاتی بجٹ پیش کیا جس کے تحت ترقیاتی کاموں کیلئے45 لاکھ روپے اور غیر ترقیاتی کاموں کیلئے پانچ لاکھ روپے رکھے گئے ہے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام موجودہ حکومت کا عظیم کار نامہ ہے جس کے ذریعے عوام کے مسائل انکے دہلیز پر حل ہو رہے ہیں انہوں نے کہا حکومت یہاں زیادہ سے زیادہ ترقیاتی فنڈز فراہم کرے علاقے کے منتخب نمائندے کونسلر ترقیاتی کاموں کی خود نگرانی کرے تاکہ اسکے ثمرات عوام تک براہ راست پہنچ سکے۔
620 total views, no views today


