بریکوٹ، پاکستا ن تحریک انصاف یوتھ تحصیل بریکوٹ جنرل سیکرٹری عزیر اقبال نے کہاہے کہ 4مارچ ورکرز کنونشن کی کامیابی کے لئے یوتھ ونگ بھرپور کردار ادا کرے گی ۔بریکوٹ اسٹیڈیم میں منعقدہ ورکر کنونشن عام انتخابات کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا ۔کارکنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اس ورکر کنونشن میں شرکت کریں تاکہ دنیا کو پتہ چلے کہ سوات میں اب بھی سونامی ہے ۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ 4مارچ کو بریکوٹ سٹیڈیم میں منعقد ہ ورکر کنونشن جس میں سوات کے تمام ممبران اسمبلی کے علاوہ صوبے کے دیگر ممبران اسمبلی اور وزراء بھی شرکت کریں گے اس کنونشن کی کامیابی کے لئے ہم کارکنوں سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ ورکر کنونشن کو تاریخی حیثیت ملے ۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ روز صوبے کی سطح پر بریکوٹ اسٹیڈیم مکمل ہوگیا جس پر ہم معاؤن خصوصی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔صوبائی حکومت نے جس تبدیلی کا وعدہ کیا تھا وہ بتدریج پورا ہو رہا ہے ۔مزید براں انہوں نے کہاکہ ممبرسازی کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع ہوئی ہے ۔ممبرسازی میں خاص کریوتھ بھرپور حصہ لیں تاکہ انٹرا پارٹی الیکشن میں صحیح قیادت کا چناؤ ہوسکے ۔چیرمین عمران خان کے واضح ہدایات پر یوتھ انٹرا پارٹی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی ۔
844 total views, no views today


