مینگورہ ، تحصیل ناظم بابوزئی سوات اکرام خان نے کہا ہے کہ ٹی ایم اے کے جملہ ملازمین کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے ، محرومیوں کا بتدریج ازالہ یقینی بنائیں گے ، ملازمین تمام شعبوں میں عوامی مسائل کے حل پر توجہ دے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ مزدور یونین ٹی ایم اے مینگورہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر صدر گلبر خان ، سابق صدر روزی گل ، لیگل ایڈوائزر حاجی فضل ربی ، محمد نواز خان سینئر نائب صدر ، نظر حسین جائنٹ سیکرٹری ، سید رحمن رابطہ سیکرٹری ، اعجاز اللہ پریس سیکرٹری ، قاری جمیل احمد سیکرٹری جنرل اور دیگر کابینہ کے تمام ممبران سے تحصیل ناظم اکرام خان نے حلف لیا ، اس موقع پر آل درجہ چہارم ملازمین سوات کے صدر اور مزدور ینین کے چیئرمین سید خطاب بھی موجود تھے ، اکرام خان نے کہا کہ ٹی ایم اے کے تمام ملازمین کے جملہ مسائل اپ گریڈیشن کا ہمیں احساس ہے ، اس سلسلے میں کوئی کوتاہی نہیں ہونے دیں گے ، انہوں نے کہا کہ ہم اپنی بھر پور کوشش کررہے ہیں کہ ملازمین سکھ کا سانس لیں ، انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے مینگورہ کے ملازمین سے عوام کی توقعات وابستہ ہیں ، انہوں نے کہا کہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن میں ملازمین ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے ایک عوامی ادارہ ہے اور ہمیں اس سلسلے میں عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہوگا ، اس موقع پر صدر گل بر خان اور فضل ربی نے تحصیل ناظم اکرام خان کو سپاسنامہ پیش کیا ، جس پر اکرام خان نے یقین دہانی کرائی کہ پیش کردہ سپاسنامہ پر ضروری کاروائی ہوگی ، انہوں نے کہا کہ ملازمین کے بچوں کی بھرتی اور انہیں مراعات دینے کیلئے اقدامات کریں گے ، ٹی ایم اے میں بھر تی میرٹ پر ہوگی اس میں سیاسی اثر ورسوخ برداشت نہیں کریں گے ، عام تعطیل کے دن ڈیوٹی کرنے کا معاوضہ فراہم کیا جائیگا ۔
664 total views, no views today


