سوات ، چےئر مین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے ضلع کے تعمیراتی محکمو ں کے آفسران کو خبر دار کیا کہ وہ ترقیاتی کاموں میں بلاجواز طوالت سے احتراز کرتے ہوئے انہیں مقررہ وقت میں مجوزہ معیار کے مطابق مکمل کرنے کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ایسے آفسران کا سوات میں قیام مزید ممکن نہیں ہوگا۔اور انہیں قانونی کاروائی کا بھی سامنا کرنا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ جن منصوبوں کی تکمیل کے لئے مزید فنڈز درکار ہوں اور ان کا مطالبہ متعلقہ فورم پر بر وقت کر کے فنڈز کی فراہمی اور ان منصوبوں کی تکمیل کو مقررہ وقت میں یقینی بنائیں کیونکہ حکومت نے انہیں تمام سہولیات فراہم کرکے عوام کی خدمت کا بنیادی فریضہ سونپا ہے۔اور اگر وہ اس فرض کی تکمیل کی کوتاہی کر یں گے تو دنیا اور آخرت میں جواب دہ ہونگے۔وہ بدھ کے روز ڈپٹی کمشنر سوات کے آفس میں ڈیڈیک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اجلاس میں ایم پی اے عزیزاللہ گران، ڈپٹی کمشنر سوات عاطف رحمن منتخب ایم این ایز ااور ایم پی ایز کے نمائندے ، سی اینڈ ڈبلیو روڈز او بلدنگز، ابنوشی ، بپاشی اور ٹی ایم اے کے ایگزیکٹو انجنئرز، ٹی ایم او مینگورہ ، ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ فنانس آفسر اے ڈی لوکل گورنمنٹ ، ڈپٹی ڈی ایچ او اور دیگر آفسران نے شر کت کی ۔چےئرمین ڈیڈیک نے اس امر پر دکھ اور آفسوس کا اظہار کیا کہ کروڑوں روپوں کے منصوبے سالہا سال سے تشنہ تکمیل ہیں اور عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے مسلسل محروم ہیں لہذا مزید وقت ضائع کئے بغیر مختصر ترین ممکن وقت میں مکمل کیا جائے۔تاہم معیار پر کو ئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر اجلاس کو آفسران نے بتایا کہ 81کروڑ روپے کی لاگت سے سیدو ہسپتال کا منصوبہ جون تک مکمل کیا جائے گا۔سیدو میڈیکل کالج کے 30 کروڑ روپے کا منصوبہ ٹینڈرز کے مراحل میں ہے۔جس پر جلد ہی کام شروع ہوگا۔ڈگری کالج مینگورہ کی عمارت جون تک مکمل ہوگی۔سوات جیل کے 15کروڑ روپے کے فیز نمبر ۱ پر جلد ہی کام شروع کیا جائے گا۔فاضل بانڈہ کی 18کلومیٹر سڑک اس سال مکمل کی جائے گی۔ملم جبہ روڈ پر 60فیصد کام مکمل جبکہ بقیہ تیزی سے جاری ہے۔مرغزار روڈ پر دو پیکچز میں تیزی سے کام جاری ہے۔حاجی بابا تا قلیل کنڈاو روڈ کے لئے مشنر ی تیا ر کھڑی ہے۔اور کام کا اغاز دنوں میں ہوگا۔مدین ہسپتال اور جہانزیب کالج کے تعمراتی کاموں کے لئے کوشش جاری ہیں۔8کروڑ روپے کا جنرل بس سٹینڈ کا منصوبہ آغاز کے مراحل میں ہے۔سبزی منڈی کے لئے 107کینال زمین کا انتظام کیا گیا ہے اور اس کے ستاویزات پر تیزی سے کام جاری ہے۔مینگورہ اور سیدو شریف کے مختلف قبرستانوں پر 3کروڑ 30 لاکھ روپے کی لاگت سے کام تیزی سے جاری ہے۔اجلاس نے2014کے بعد سے نامکمل سکیمیں جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا پیسکو سے کہا گیا کہ وہ ٹرانسفارمرزکی مرمت کا جلد انتظام کریں جنر ل بس سٹینڈ میں اوور چارجینگ کا خاتمہ کیا جائے۔ این جی اوز کے معاملات فوری طور پر درست کئے جائے دریا سوات اور قبرستانوں پر تجاویزات کا فوری خاتمہ کیا جائے گا،اجلاس میں ڈاکٹر امجد کے نمائندہ باچا حسین، محب اللہ خان کے نمائندہ احسان اللہ ، مراد سعید کے نمائندہ خورشید خان اور نادیہ شیر خان کے نمائندہ علی محمد خان نے شرکت کی۔
702 total views, no views today


