مینگورہ، ڈی ایس پی سیدو شریف سرکل افسر زمان خان نے کہاہے کہ جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے عمائدین اور عوام کے منتخب کونسلر ز پولیس کاساتھ دیں ، پولیس گشت بڑھا دیا گیاہے ، کونسلرز اور ناظمین سے مل علاقے سے ناہمواریوں کا خاتمہ کریں گے ، بے گناہ اے ایس آئی ظاہر شاہ کی مکمل حوصلہ افزائی کی جائے گی اور جرائم پیشہ عناصر کی مکمل سرکوبی یقینی بنائیں گے ، عمائدین وکونسلرز منشیات فروشوں کی نشاندہی کریں ان کے نام صیغہ راز میں رکھ کر عملی اقدامات کریں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدو شریف میں عمائدین کونسلرز کی کھلی کچہر ی سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان ، ضلعی کونسلر زشاہ ولی خان ، راحت علی ، ویلج تھری سیدو شریف کے ناظم برکت علی خان ، بازار صدر عطاء اللہ خان ، خان گل طوفان ، بخت کمال ، ضیاء الحق تاجک اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، انہوں نے علاقے میں امن وامان، منشیات فروش ، پولیس گشت اور تعاؤن کے حوالے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ، ڈی ایس پی افسر زمان خان نے کہا کہ میں عوام کا خادم ہوں،ہر وقت اور ہر جگہ عوام کی خدمت کیلئے حاضر رہوں گا ، انہوں نے کہا کہ صبح سکولوں کے کھولنے اور چھٹی کے وقت تعلیمی اداروں کے باہر لوگوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ، عوام علاقے کو منشیات اور دیگر جرائم سے پاک کرنے کیلئے پولیس کو نشاندہی کریں اور بروقت اطلاع دیں ۔
678 total views, no views today


