بریکوٹ، وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کے معاؤن خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہاہے کہ پی کے 82 کے مختلف علاقوں میں 2کروڑ 50لاکھ روپے کی لاگت سے ٹیوب ویلز کے لئے سولر سسٹم منظور کر لیا گیا جبکہ اس کا ٹینڈر چند دنوں میں ہو جائے گا ۔مزید ٹیوب ویلز کے لئے سولر سسٹم کی فراہمی کا عمل جاری ہے ۔پہلے سے موجود سولر سسٹم بڑی کامیابی سے اپنا کام کررہے ہیں ۔سولر سسٹم جہاں بھی لگے ہیں وہاں پر صاف پانی کے مسائل مکمل طور پر ختم ہوچکے ہیں۔سولر سسٹم کے نصب ہونے سے عوام پر مالی بوجھ میں کمی اور صاف پانی کی ترسیل میں کوئی روکاوٹ نہیں آئے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ کے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہاکہ اپنے حلقہ نیابت سالانہ اے ڈی پی سیکم سے جن میں بریکوٹ ٹیوب ویل کے لئے سولرسسٹم 87لاکھ روپے،دیولئی 84لاکھ،توتانوبانڈئی79لاکھ روپے کی لاگت سے سولر سسٹم منظور ہو چکے ہیں جس پر بہت جلد کام شروع ہو جائے گا ۔اس سے قبل حلقہ نیابت میں نصب کئے گئے سولر سسٹم کے نسبت مذکورہ سولر سسٹم جدیدترین اور طاقت ور ہیں جو کہ ہر موسم میں بہتر کام کرے گا۔انہوں نے کہاکہ اب علاقہ گورتئی ،ڈیڈہ ور کے لئے ٹیوب ویل کے لئے بھی سولر سسٹم جلد نصب کیا جائے گاجس سے علاقے میں پینے کا صاف پانی وافر مقدار میں ہوگا ۔مزید براں انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کے بہترین پالیسوں کی وجہ سے سواتی عوام مکمل طور پر مطمئن ہیں جس کی واضح ثبوٹ بریکوٹ اسٹیڈیم میں تاریخ ساز ورکرز کنونشن جو کہ ایک بڑے جلسے میں تبدیل ہوگیا جس پر تمام کارکنا ن کو مبارک باد اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور انشاء اللہ بہت جلد تحصیل کبل میں بریکوٹ کی طر ح ایک تاریخی ورکرز کنونشن منعقد کیا جائے گا ۔تمام پارٹی کارکن اس کنونشن کے کامیابی کے لئے تمام تر توانیاں بروئے کار لائیں تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
922 total views, no views today


