سوات، اضافی کرائے لینے والے ڈرائیوروں کے خلاف کا روائی ، بھاری جرمانے عائد ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد نئے ٹرانسپورٹ کرایہ نامے سے زائد کرایے وصول کرنے والے ڈرائیوروں سے ہزاروں روپے جرمانہ وصول کرلیا گیا ، سواریوں سے لئے گئے اضافی کرایہ واپس کر دی گئی ، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عثمان گل کی ہدایت پر آر ٹی اے کے سیکرٹری جاوید اختر نے سوات کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے مختلف گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو زائد کرائے وصول کرنے پر چالان کیا گیا ، ڈرائیوروں نے عوام سے جو اضافی کرائے لی تھی وہ واپس کر دی گئی ، انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ کرائے لینے والے ڈرائیوروں کی خلاف ضرور قانونی کاروئی عمل میں لائی جائیگی اور عوام کو انصاف دلانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑیں گے ۔
758 total views, no views today


