مینگورہ، پختون ا من پسند قوم ہے ،دہشت گردی نے پختون ثقافت کا چہر ہ مسخ کیا ہے اور ثقافتی ورثے کی احیاکے سرگرمیوں کے ذریعے ہمیں پختونوں کا روشن چہرہ دنیاکے سامنے لا نے کیلئے اپناکردار اداکرناچایئے ۔ان خیالات کا اظہار محکمہ ثقافت خیبرپختونخوا کے ثقافتی ورثے کے احیا ء کے پروگرام کے تحت سوت یو تھ فرنٹ کے زیر اہتمام کبل میں منعقدہ مشاعرے دخکولا رنگونہ کوصدارتی خطبہ دیتے ہوئے ممتاز ادیب شاعر پر وفیسر احمد فواد نے کیا،انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ثقافتی ورثے پر فخر ہے اور اس قسم کی سرگرمیوں کے بحا لی محکمہ ثقافت کا تاریخی کا رنامہ ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سوات یوتھ فرنٹ کے پروگرام آفیسر حارث بدر نے کہا کہ مشاعروں میں مقامی لوگوں کی بھرپور شرکت کرنے سے ہما رے حوصلے بلند ہوے ہیں ہم مستقبل میں بھی ثقافتی سرگرمیاں جاری رکھیں گے او رادبی تنظیموں کی تعمیر استعداد کے ذریعے مقامی سطح پر ادبی سرگرمیاں مربوط بنائیں گے ،مشاعرے کے سٹیج سیکرٹری کے فرایض ڈاکٹر نقیب آحمدجان نے کمال مہا رت سے سرانجا م دیئے ۔مشاعرے میں عبدالطیف شاہین ،پرفیسر احمد فواد شیر شاہ آبشار غلام حق سا یر ۔صدبر عزیز ،آحمد حسین ندیم ، محمدوسیم وسیم ،محمد گل منصور ،ظفر علی نا ز ،سیراج الدین سیراج،سمیت52شعراء کرام نے اپنا عمدہ کلام پیش کرکے شرکا ء سے زبر دست داداصول کی ۔مشاعرے میں سیاسی سماجی ادبی شخصیات کے علاوہ شہر یوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر مقامی لو گوں نے کہا کہ ہم نے مشاعرے سے لطیف اٹھانے کے علاوہ بہت کچھ سیکھا ہے مشاعروں کے انعقاد کا یہ سلسلہ جاری رہنا چا ہیے ۔
840 total views, no views today


