سوات، محکمہ ثقافت کے ثقافتی ورثے کی احیاء پروگرام کے تحت سوات یوتھ فرنٹ کے زیر اہتمام نغمے دَ رنڑا گانو کے نام سے مشا عرہ سن رائز سکول اینڈ کالج مٹہ میں منعقد ہواجس میں صوبہ خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں سے شعراء ،ادیب اور علاقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، پروگرام سے ڈائریکٹر ایفارمیشن سرور خٹک نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ادیب اورشعرانہ صرف معاشرے کی عکاسی کر تے ہیں بلکہ انہیں معاشرے کی آنکھیں کیاجاتاہے کیونکہ معاشرے میں جو اچھے برے کام ہو تے ہیں ان کی اس پر نظر ہو تی ہے اور اسے اپنے اشعار اور قلم کے ذریعے اُجاگر کر تے ہیں ،تقریب سے سوات یوتھ فرنٹ کے پرگرام اافیسرحارث بدر نے کہا کہ یہ پراجیکٹ نوجوان شعراء و ادیبوں کیلئے منظور ہوا تھا یہ پراجیکٹ دوماہ کے عرصے پر محیط تھا جس میں سوات کی مختلف تحصیلوں شعراء اور مقامی فنکاروں کیلئے سندریز ما خام کا اہتمام کیا گیا جسے لوگوں نے پسند کر کے سراہاگیا،اس موقع پر شعراء جن میں جہانزیب دلسوز،حکیم ارشد بر یالے،تاجبر خان ملنگ،امجد علی سورج، حضرت علی دلسوز،امیر محمد سلطان، کفایت اﷲ کفایت، داود جان داود، کرم خان،نظر محمد نظر، ظاہر شاہ ظاہر، اسد اﷲ خادم ،عظمت علی عظمت ودیگر نے اپنامنتخب کلام پیش کیا اور لوگوں سے خوب داد و صول کی،اس موقع پرتحصیل نائب ناظم محمد حکیم، ضلعی کو نسلر خیرات محمد ،سیف الرحمان و دیگر بھی موجود تھے۔
692 total views, no views today


