سوات، ملاکنڈ ڈویژن کے سب سے بڑے ہسپتال گندگی کے ڈھیر بن گئے ہیں ، مریضوں کے ساتھ ساتھ انکے لواحقین بھی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ، ملاکنڈ ڈویژن کے سب سے بڑے سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال میں ڈویژن بھر سے مریضوں اور زخمیوں کو علاج معالجے کیلئے لایا جاتا ہے تاہم ہسپتال عرصہ دراز سے مسائل میں ڈوبا ہوا ہے جس میں سب سے بڑا مسئلہ گندگی کا بھی ہے ، سیدو ہسپتال میں چلڈرن وارڈ اور سرجیکل وارڈ میں جگہ جگہ پر گندگی نظر آرہے ہیں جس سے مریضوں کے ساتھ آنیوالے لواحقین بھی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں سیدو ہسپتال میں سرجیکل وارڈ کے سامنے ندی میں بھی گندگی کی وجہ سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ، موجودہ صوبائی حکومت نے ہسپتالوں میں صحت کا انصاف مہم بھی شروع کیا تھا جو سوات کے ہسپتالوں میں بالکل نظر نہیں آرہا ہے عوام نے موجودہ صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہسپتالوں میں پھیلے گندگی کو صاف کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے تاکہ مریضوں اور زخمیوں کے ساتھ آنیوالے لواحقین مختلف بیماریوں سے بچ سکے اور عوام کی مشکلات میں کمی آسکی۔
712 total views, no views today


