مینگورہ ، سوات میں تیسرے روز بھی بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری رہا ، شدید بارش اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ جبکہ کالام اور مہوڈنڈ کے رابطہ سڑکیں بھی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ۔سوات کے بالائی علاقوں ملم جبہ ، میادم ، کلام میں دو سے تین فٹ تک برف پڑچکی ہے جس سے سردی میں شدید اضافہ ہوا ہے ۔اسی طرح مینگورہ شہر سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں بار ش کا سلسلہ جاری ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔
750 total views, no views today
Comments


