سوات، یونین کونسل کانجو میں تحریک انصاف کے انٹر پارٹی الیکشن کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ، ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران کی شرکت، ممبر سازی پر زور دینے کے احکامات جاری، ذرائع کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن میں ضلعی صدارت کیلئے نامزد امیدوار عزیز اللہ گران نے یونین کونسل کانجو میں تحریک انصاف کے ممبرز اور عہدیداروں کیساتھ تفصیلی ملاقات کی،
اس مو قع پر یونین کونسل کانجو کے ورکرز نے ان پر ضلعی صدارت کیلئے اعتمامد کااظہار کیا، اس موقع پر تحریک انصاف کے ممبران اور عہدیداران بڑی تعداد میں موجود تھے، عزیزاللہ گران نے کہا کہ تحریک انصاف کے ممبرز اور اراکین ممبر سازی پر زور دیں اور بڑی تعداد میں ممبر سازی کریں۔ انہوں نے کہا کہ انے والا وقت تحریک انصاف کا ہے،اس لئے ان لوگوں کو منتخب کرے جو عوام کے مسائل حل کرسکیں اور کارکنوں کی خدمت کرسکیں۔
374 total views, no views today


