مینگورہ، تنظیم تحفظ حقوق قوم کوہستانی کے زیر اہتما م ڈویژن کی سطح پر گرینڈ جرگہ کا انعقاد،ڈویژن کے مختلف علاقوں میں موجود کوہستانی قوم کی کثیرتعدادمیں شرکت،شرکاء نے کوہستانی قوم کو درپیش مسائل کے حل اور قانون کے مطابق مراعات ووسائل کرنے کا مطالبہ کردیا،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تنظیم تحفظ حقوق قوم کوہستانی کے زیر اہتما م ڈویژن کی سطح پر گرینڈ جرگہ منعقدہوا جس میں ڈویژن بھر سے کوہستانی قوم نے بھر پور اندازمیں شرکت کی جس کے دوران شرکاء نے مسائل ومشکلات کے حل اور مراعات کی فراہمی کا مطالبہ کیا،جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے اراکین صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان ، سیدجعفرشاہ اورضلعی ناظم محمد علی شاہ نے کہاہے کہ کوہستانی قوم کو درپیش مسائل کے حل اور جائز حقوق دلانے کیلئے ہرسطح پرکوشش کریں گے جبکہ ان کے مطالبات کو اسمبلی فلور پر بھی اٹھایا جائے گا،کوہستانی قوم عرصہ دراز سے مختلف قسم کے مسائل کا شکار ہے جس کی وجہ سے انہیں قدم قدم پر مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے تاہم اس قوم کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے عملی جدوجہد کریں گے،انہوں نے کہاکہ کوہستا نی قوم کو ان کے وسائل پر حق دلانے اور ان کے متعلقہ علاقوں کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے کوشاں رہیں گے اور کوہستانی قوم کو درپیش مسائل ان کی خواہش کے مطابق حل کرنے کیلئے ہرسطح پر آوازاٹھائیں گے،اس سے قبل ملک گل زادہ،ملک زرین خان،ملک غزن خان، ملک اقبال اوردیگرنے تنظیم تحفظ حقوق قوم کوہستانی کے بنیادی مقاصد بیان کرتے ہوئے کہاکہ ہمارامقصد امن واستحکام،کوہستانی قوم کی تعمیر وترقی،بنیادی مسائل کا حل ،نوجوان نسل کی دور جدیدکے تقاضوں کے مطابق تعلیم وتربیت اورقدرتی وسائل کو تحفظ فراہم کرنا ہے جس کیلئے قوم نے تنظیم قائم کرکے اسی کے پلیٹ فارم سے مذکورہ مقاصد کے حصول کیلئے مشترکہ جدوجہدکررہی ہے،مقرین نے کہاکہ جنگلات پر مشتمل علاقوں کو پسماندہ قراردے کر مراعات اورسہولیات فراہم کرنے سمیت فارسٹ اور میڈیکل کالجوں میں کوٹہ مقررکیا جائے ،انہوں نے کہاکہ جنگلات کے حوالے سے پالیسیاں مرتب کرتے وقت ہمیں اعتمادمیں نہیں لیا جاتا 2002کی پالیسی منظورنہیں کیونکہ اس کے تحت سوات کوہستان کیلئے جنگلات کوٹہ 60فیصد اور انڈس کو ہستا ن کیلئے 80فیصد کوٹہ مختص ہے مگر ہمیں 60فیصد کوٹہ بھی نہیں دیا جاتاحالانکہ ان جنگلات کے اصل مالک ہم ہیں مگر اب حکومت نے جنگلات سے گھاس لانے اوروہاں پر مویشیوں کے داخلے پر بھی پابند ی عائد کی ہے،انہوں نے کہاکہ جنگلات کے تحفظ کیلئے ہم نے خودایک قومی پھاٹک قائم کیا ہے جس پر غیر قانونی طورپر لکڑیاں لے جانے کی روک تھام کیلئے قوم خود اقدامات کررہی ہے جبکہ اس کا ماہانہ خرچہ بھی ہم اداکررہے ہیں اوراگر جنگل میں آگ لگ جائے تو اسے بجھانے کیلئے بھی قوم پہنچتی ہے ،انہوں نے کہاکہ وقت آگیا کہ کوہستانی قوم مل کراپنے حقوق کے حصول کیلئے مشترکہ جدوجہدکرے اور اس مقصد کیلئے حکومتی ذمہ داروں سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے رابطے کرکے ان کے سامنے اپنے مطالبات پیش کرے،جرگہ سے ملک شاہد،ملک رحیم اللہ،ملک گل زادہ،ملک سید علی،ملک امجدعلی،ملک دستہ گل،ملک امین،ملک امیرسعید،سابقہ ناظم حضرت عمر،سابقہ ناظلم غفور،حاجی گل شیر،گل فرازخان اورقومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونو نے بھی خطاب کیا۔
716 total views, no views today


