سوات، محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام سوات میں امن مشاعرہ، شعراء نے امن کے حوالے سے اشعارپڑھے، تفصیلات کے مطابق محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام مقامی غیر سرکاری تنظیم پیمان کے تعاون سیدوشریف میں امن کے موضوع پرا یک پروقار پشتومشاعرہ منعقد ہوا جس میں سوات سے تعلق رکھنے والے متعدد شعراء کرام نے اپنے اشعار سنائے مشاعرے کے صدارت بزرگ شاعر اور فنکار محمدصابرخان نے کی جبکہ میزبانی کی فرائض عثمانی گل نے انجام دی اس موقع پر سواستوارٹ اینڈ کلچر ایسوسیشن کے صدر عثمان اولیسار نے کہاکہ شعراء معاشرے کے دماغ ہوتے ہیں اور آج دور کے شعراء امن کے حوالے سے اپنا کردرا بخوبی اداکررہے ہیں انہوں نے کہاکہ پشتون معاشرے کو آگاہی اور امن کی اہمیت کا بخوبی اندازہ ہے اور اس سلسلے میں شعراء کرام اپنا کردار ادا کریں، مشاعرے میں سوات سے تعلق رکھنے والے شعراء میں ظفرعلی ناز، آفتاب سپرلے، ندیم چراغ، احمدندیم، بشیر احمد بشیر وغیرہ نے امن کے حوالے سے اشعار پڑھے۔
606 total views, no views today


