مینگورہ ، آج کادورہ تادریخی مقامات سالوں کی پڑ ھائی سے زیادہ پرا ثر ہے اور پہلی بار اپنے آبائی ضلع اور آس پاس کے تاریخ کے بارے میں گہرائی سے جانتے کا موقع ملاہے ۔محکمہ ثقافت کایہ اقدام دوررس نتائج کاحامل ہے ان تاثرات کااظہار ٹیپوماؤل سکو ل اینڈ کالج کبل کے طلباء حارث ،اسد اعجاز ،زوہیب اور دیگر نے محکمہ ثقافت کے ثقافتی ورثے کی احیاء کے پروگرام کے تحت سوات یوتھ فرنٹ کے زیر اہتمام مطالیا تی دورہ سوات میوزیم اور بت کڑہ اثارقدیمہ کے دوران میڈیا کے نما ئندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔طلباء نے تبایاکہ اج کے دورے میں ہمیں اپنے 3ہزار سالہ ثقافتی ور ثے کے بار ے میں جاننے اور اس دور کے نودرات کامشاہدہ کرنے کاموقع ملا ہے اس لئے یہ دورہ دسالوں کی پڑھائی سے زیادہ پر اثر ہے ۔طلبا ء نے محکمہ ثقافت کے اس پروگرام کو سہرا تے ہوئے اس تاریخی اقدام قرار دیا اوراسے جاری رکھنے کے ساتھ اس کا دائرہ بڑھانے کامطالبہ کیا ۔سوات یو تھ فرنٹ کے پروگرام آفیسر حارث بدر نے طلباء سے تعارفی خطاب میں کہا کہ ثقافتی ورثے کی احیاء کے پروگرام کے حیران کن مبشت اثرات برآمد ہورہے ہیں ۔ایس وائی ایف مستقبل میں بھی ثقافتی ورثے کی احیاء کے شعبے میں نوجوانوں کی شرا کت سے سرگرم اور بھر پور کردار اداکرتا رہے گا۔
584 total views, no views today


