سوات، سپیشل پولیس فورس کی تنخواہیں جاری کرنے کا عمل سست روی کا شکار آئندہ دو مہینوں تک تنخواہیں جاری نہ ہونے کا امکان، خیبر پختون خوا کے ہزاروں سپیشل پولیس فورسز کی تنخواہیں گذشتہ تین مہینوں سے بند ہے جس کی وجہ سے ہزاروں خاندانوں کو فاقہ کشی کا سامناہے۔ اس سلسلے میں صوبائی حکومتی نمائندوں نے آئندہ ماہ سپیشلؤ پولیس فورس کو تنخواہیں جاری کرنے کا اعلان تو کردیاہے مگر زرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے تاحال سپیشل پولیس فورس کے تنخواہوں کی سمری تک کو تیار نہیں کیاہے۔ یادر ہیں کہ خیبر پختون حکومت نے سال 2010میں بدامنی کو روکنے کے لئے ملاکنڈ ڈویژن میں پانچ ہزار سے زائد سپیشل پولیس فورس کو کنٹریکٹ کے بنیاد پر بھرتی کیاجس کو موجودہ حکومت نے توسیع دی مگر بدامنی کے خلاف لڑنے والے سپیشل پولیس فورس کی تنخواہیں پچھلے تین ماہ سے بندہے جس کی وجہ سے ہزاروں سرکاری ملازمین کو سخت مشکلات کاسامناہے۔
672 total views, no views today


