سوات، ڈینگی مچھر کے لاروا کے خاتمے کے لیے دوسرے راؤنڈ کے سروے کا آغاز 4اپریل 2016سے شروع ہو رہا ہے جو کہ 16اپریل 2016تک جاری رہے گا ۔محکمہ صحت سوات کے ڈینگی سیل کے انچارج نے کہا ہے کہ ڈینگی مچھر کے لاروا کے خاتمے کے لیے دوسرے مرحلے میں انتہائی حساس یونین کونسلوں میں مینگورہ سٹی کے 9یونین کونسلوں کے علاوہ قمبر اور اوڈیگرام یونین کونسلز بھی شامل ہیں ۔اس سروے میں لیڈی ہیلتھ ورکرز گھروں کے اندر اور پیرامیڈیکس سٹاف گھروں کے باہر چیکنگ کریں گے ۔انھوں نے کہا کہ پہلے راؤنڈ کے سروے میں گھروں کے اندر لیڈی ہیلتھ ورکرز نے 17633گھروں کی چیکنگ کی تھی جس میں 183371افزائش کی جگہوں کاتفصیلی معائنہ کیا گیا اور پیرامیڈیکس سٹاف نے گھروں کے باہر 2937جگہوں کی چیکنگ کی تھی جس میں 25689افزائش کی جگہوں کا تفصیل سے معائنہ کیا گیا تاہم کسی بھی جگہ سے کسی قسم کا لاروا برآمد نہیں ہوا ہے ۔ترجمان نے عوام الناس ،منتخب نمائندوں اور لوکل کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈینگی مچھر کے خاتمہ کے لیے سرو ے ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ بروقت اس کا خاتمہ ہو سکے ۔
562 total views, no views today


