مینگورہ، یونین کونسل گل کدہ کے ضلعی کونسلر راحت علی خان نے کہاہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کا نفاذکسی بھی صورت قبو ل نہیں کریں گے کیونکہ یہاں کے عوام مسائل اورمصائب کا شکار ہیں جو کسی صورت ٹیکسوں کے متحمل نہیں ہوسکتے،سوا ت پریس کلب پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن کے عوام پر پے درپے کئی مصیبتیں آئی ہیں جس کے سبب ان کی زندگی اجیرن بن چکی ہے مگرحکومت کوان لوگوں کے حال پر ترس نہیں آتا اوران مصیبت زدہ عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈال کر ان کی مشکلات اورپریشانیوں میں مزید اضافہ کردیاہے ،انہوں نے کہاکہ سوات اورملاکنڈڈویژن کے عوام کے زخموں پر مرہم پٹی کی ضرورت ہے مگر حکومت ایساکرنے کی بجائے ان کے زخموں پر نمک پاشی کررہی ہے جو انتہائی قابل افسوس امر ہے،انہوں نے کہاکہ سوات کی ترقی کیلئے جتنا فنڈآچکاہے اس کے ذریعے اس علاقے کو ترقی کی دوڑمیں شامل کیا جاسکتاہے مگر وہ فنڈخرچ ہونے کی بجائے غائب کردیاگیا سب ذاتی مفادات کیلئے دوڑدھوپ کررہے ہیں اور عوام کے مسائل کا کسی کو احساس تک نہیں،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ فوری طورپر ملاکنڈڈویژن میں کسٹم ایکٹ کا فیصلہ واپس لے کر یہاں کی تعمیروترقی کیلئے اقدامات کرے۔
606 total views, no views today


