بریکوٹ ، سب ڈویژن بریکوٹ میں ٹریڈ یونین اور آل پارٹیز کی جانب سے ملا کنڈ ڈویژ ن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کے خلاف مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال ‘ تاجر برادری کا ایکا ۔بریکوٹ ٹریڈ یونین کے نائب صدررضا خان ، جنرل سیکرٹری ساجد خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عزیز احمد خان ، چیئرمین محمد حسین خان ، جمشید خان اور ظاہر خان سمیت اے این پی کے رہنما اور تحصیل کونسلر بریکوٹ فضل اکبر خان ، بالی شالدا ،امین اللہ خان، مسلم لیگ (ن) کے رہنما و ضلعی کونسلر عجب خان ، قومی وطن پارٹی کے رہنما و صدر آل ناظمین فضل ودود باچا ، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنما نثار الملک ، جے یو ائی کے سیدعلی شاہ باچا ، تحریک انصاف کے سجاد خان خانان خیل ، کسان کونسلر رفیع اللہ نگار اور دیگر نے بریکوٹ بازار میں عوامی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ مقررین نے کہا کہ تاجر برادری کے مکمل شٹر ڈاؤن سے یہ ثابت ہوا کہ تاجر برادری کسی صورت ملاکنڈ ڈویژ ن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کو تیار نہیں خواہ اس کے لئے کوئی بھی قربانی کیوں نہ دینی پڑے ‘ آل پارٹیز کانفرنس میں سول سوسائٹی ارکان، اور تاجران نے اس شٹرڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ‘مظاہر ے میں تمام سیاسی رہنماؤں اور ٹریڈ یونین نے مل کرمتفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ اگر حکومت نے کسٹم ایکٹ کے نفاذ کا فیصلہ واپس نہیں لیا تو احتجاجی مظاہروں کا سلسلوں سمیت پہیہ جام ہڑتا ل بھی کیا جائیگا ‘بعد آزاں مظاہر ین نے اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ کے دفتر تک پُرامن واک کیا اور بعد میں منتشر ہوگئے ‘ بریکوٹ میں مکمل شٹر ڈاؤن کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔
540 total views, no views today


