مینگورہ ، سوات ٹریڈ فیڈریشن اور ضلع بھر کے تمام سیاسی ،مذہبی اور سماجی تنظیموں کی اپیل پر پورے ضلع سوات میں مکمل شٹر ڈاؤن ہوگا ،پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند ،پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینج ماتحت عدلیہ سے بھی وکلاء کا احتجاج کا اعلان ،نشاط چوک میں سٹیج اخری مرحلے میں داخل ، مرکزی اور صوبائی حکومت کے ملی بھگت سے صوبائی قبائلی علاقہ پاٹا ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کے خلاف گزشتہ کئی دنوں سے جاری تحریک نے خطرناک صورتحال اختیار کرلیا ہے ،
سوات ٹریڈ فیڈریشن کے اپیل پر اج پورے ضلع سوات میں شٹر ڈاؤن ہوگا ،تمام دکانیں بند رہے گی ،مینگورہ کے نشاط چوک میں صبح دس بجے احتجاجی جلسے ہوگا ،جس سے سوات ٹریڈ فیڈریشن کے صدر عبد الرحیم کے علاوہ تمام سیاسی و غیر سیاسی اور سماجی تنظیموں کے نمائندے خطاب کرینگے ۔اس احتجاج کی حمایت میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں ،پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینج بار ایسوسی ایشن ،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات نے بھی یکجہتی کا اعلان کیا ہے ،وکلاء عدالتوں سے بائیکاٹ کرینگے ،پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند رہیں گے ،جبکہ گزشتہ روز سوات کے تمام تحصیلوں ومرکزی شہر مینگورہ میں صبح ہی سے لاؤڈ سپیکر کے ذریعے اعلانات کررہے ہیں ۔سوات کے مرکزی شہر مینگورہ نشاط چوک میں عظیم الشان سٹیچ بنادیا گیاہے اخری خبر آنے تک جلسہ گاہ کی انتظامات اخری مراحل میں داخل ہورہے ۔
251 total views, no views today


