مینگورہ،جماعت اسلامی کے سرگرم کارکن آیازاحمدآف فیض آباد نے قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی،اس حوالے سے گذشتہ روز اجلاس ہوا جس میں قومی وطن پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونو نے کہاکہ دیگر پارٹیوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا یہی وجہ ہے کہ وہ مسلسل قومی وطن پارٹی میں شامل ہورہے ہیں،انہوں نے کہاکہ قومی وطن پارٹی واحدجماعت ہے جو پختون قوم کے حقوق کے حصول اور ان کے مسائل کے حل کیلئے عملی جدوجہدکررہی ہے ،اس موقع پر صدیق علی خان،ضیاء الحق ،انوراقبال،فرمان علی ،انوررشیدباچا اوردیگر نے آیازاحمد کو قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیارکرنے مبارکباد پیش کی۔
بریکوٹ، علاقہ نجیگرام کے پہاڑی علاقہ دورزگرہ میں پی ٹی آئی سے اہم خاندان مستعفی ہوکر قومی وطن پارٹی میں شامل ہوگئے ۔ہم قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ کے قیادت پر مکمل اعتماد کرکے پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں ۔کیونکہ وہ اس وقت واحد لیڈر ہیں جوکہ پختون قوم کے حقوق کے حصول کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھارہے ہیں ۔ روز علاقہ دورزگرہ میں ایک شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جنرل سیکرٹری صدیق علی خان ناظم ویلج کونسل نجیگرام و ضلعی رہنما فضل ودود باچا ، اسماعیل باچاموجود تھے ۔شمولیتی تقریب میں اس موقع پر الف خان کاکا اپنے درجنوں ساتھیوں اور پورے خاندان سمیت قومی و طن پارٹی میں شامل ہو گئے۔مقررین نے کہاہے کہ اس وقت پختون قوم بہت نازک دور سے گذر رہا ہے اس نازک وقت میں آفتاب احمد خان شیرپاؤ واحد لیڈر ہیں جوکہ پختون قوم کو دلدل سے نکال سکتے ہیں ۔عوام تمام سیاسی کارکنوں سے مایوس ہوچکے ہیں اور انشاء اللہ آنے والا دور قومی وطن پارٹی کا ہے ۔
614 total views, no views today


