سوات، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ایڈیشل جنرل سیکرٹری اور سابق صوبائی وزیر واجد علی خان نے کہا ہے کہ لیگیوں کی ذمہ داری ہے کہ وزیراعظم کے دورہ سوات کو کیش کرتے ہوئے ان سے میگاپراجیکٹس کا اعلان کروائے ، سوات اےئرپورٹ کو پروازوں کی بحالی ، چکدرہ تاکالام سڑک کی تعمیر ، سوات میں صحت کا رڈ کا اجراء بنیادی مسائل ہیں اگر لیگیوں نے یہ موقع بھی ضائع کیا تو یہ سواتیوں کے ساتھ زیادتی ہوگی ، لیگیوں کو وزیراعظم کے دورہ سے فائدہ لیناچاہئے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ نوازشریف جوکہ بیس مئی کو سوات کا دورہ کرنے والے ہیں اور ان کے دورے کی تیاریوں کو آخری شکل دی جارہی ہے ، یہ لیگیوں کے لئے ایک ایسا موقع ہے جس سے وہ فائدہ اٹھاسکتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے دورہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لیگیوں کو وزیراعظم سے سوات کیلئے میگاپراجیکٹس منظور کرائیں ، انہوں نے کہاکہ سوات میں صحت کارڈ کا اجراء ، اےئرپورٹ کی بحالی ، سوات تک موٹر وے کی توسیع ، گیس کے پائپ لائن میں توسیع ، چکدرہ تاکالام سڑک کی تعمیر ، سوات میں انجینئرنگ یونیورسٹی کا قیام ، سوات میں یوتھ روزگار سکیم جیسے منصوبوں کی منظوری دینا وقت کی ضرورت ہے۔
526 total views, no views today


