مینگورہ، سیدوشریف میں متعددافراد نے پاکستان مسلم لیگ ن ،پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف سے ناطہ توڑ کر قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا،شیرپاؤ خان کی قیادت پر مکمل اعتمادکا اظہار،پارٹی پیغام کو گھرگھر اورہرفردتک پہنچانے کا عزم کرلیا،اس حوالے سے گذشتہ روز سیدوشریف میں انورعلی کی رہائش گاہ پر شمولیتی اجلاس منعقدہوا جس میں پارٹی عہدیداروں اورکارکنوں نے شرکت کی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونونے کہاکہ مسلسل شمولیتوں سے قومی وطن پارٹی ایک مضبوط قوت بن چکی ہے اورآئندہ انتخابات میں کارکنوں اور عوام کی طاقت سے نمایاں کامیابی حاصل کریں گے،انہوں نے کہاکہ قومی وطن پارٹی آفتاب ا حمدخان شیر پاؤکی قیادت میں پختونوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھارہی ہے یہی وجہ ہے کہ پختون قوم اس وقت ہماری پارٹی کو امید بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں،اجلاس کے دوران انورعلی،حاکم خان ،محمدرحیم ،فضل رحمان،دولت مند،محمدکرم،عبدالقیوم،ابوبکر،بلال ،امجد،سردارعلی،نذیر اوردیگر نے مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سے مستعفی ہوکر قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیااورآفتاب احمد خان شیر پاؤ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی پیغام کو گھرگھر اورہر فرد تک پہنچانے کا عزم کیا،اجلاس سے شاہی دوران خان،انوراقبال انورعلی اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔
608 total views, no views today


