مینگورہ، علاقہ مرغزارٹاؤن مینگورہ کے رہائشی نوجوان پرویز نے کہاہے کہ وہ پانچ سال سے کینسراور ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا ہے ،علاج معالجہ پر تمام جمع پونجی خرچ کی مگر افاقہ نہیں ہوا ،سوات پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تین بچوں کا باپ اور گھر کا واحدکفیل ہوں ،محنت مزدوری کرکے گھر کا چولہا جلاتا تھامگر بیماری کی وجہ سے اب محنت مزدور ی بھی نہیں کرسکتا ،انہوں نے کہاکہ بیماری میں روزبروز شدت آرہی ہے جس کے سبب میں شدید تکلیف میں اور پورا گھرانہ ذہنی پریشانی میں مبتلا ہے ،انہوں نے حکومت اورمخیر افرادسے اپیل کی کہ وہ علاج معالجہ کے سلسلے میں میری مددکریں تاحیات دعاگو رہوں گا،انہوں نے کہاکہ تعاؤن کرنے والے 03348448647 پررابطہ کریں۔
680 total views, no views today
Comments


