بریکوٹ ، پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹونے ملک میں انقلابی اقدامات اٹھا کر غریبوں کو سرمایہ داروں کے صف میں کھڑا کردیا ۔ملک کو آئین دیا ان کے دور حکومت میں پاکستان سٹیل ملز کا قیام ،قومی شناختی کارڈ ، پاسپورٹ ، صوبائی خودمختیاری،زرعی اصلاحات نافذ کرکے شہید ذوالفقار علی بھٹونے عظیم کارنامہ سرانجام دیا ۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی وجہ سے ملک کی لاکھوں غریب بیوہ اور لاچار خواتین مستفید ہورہے ہیں ۔پی پی پی طبقاتی نظام کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا ہوا ہے ۔ معاشرے کے پسماندہ طبقہ اپس میں اتفاق و اتحاد کا مظاہر کر کے اپنے روشن مستقبل کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کو مزید فعال بنانے کی خاطر اپنے تمام تر توانائیاں بروئے کار لا ئیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما اور سابق امیدوار تحصیل کونسل مختیار رضاخان ،لعل بہادر خان، علی حیدر خان، عبداللہ جان، حسن نواب خان، زرنوش خان ، یوتھ کونسلر حضرت علی خان ابوبکر صدیق ودیگر نے تحصیل بریکوٹ کے دور افتادہ پہاڑی علاقہ نری بنڑ ، شاہ بنڑ میں ایک بڑے شمولیتی پر وقار تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا، اس موقع پر نری بنڑ اور شاہ بنڑ بانڈوں کے 282 خاندان مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہو کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما مختیار ر ضاخان نے تمام شمولیت کر نے والوں ٹوپیاں پہنا کر مبارکباددی اور ہر قسم تعاون کی یقین دہا نی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بانڈہ جات ہر دور حکومت میں مسلسل نظر انداز ہوچکے ہیں کسی نے بھی اس طر ف توجہ نہیں دی ، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے ، اس ملک کے غریب عوام کے حقو ق کیلئے واحد لیڈ ر شہید ذوالفقار علی بھٹونے آواز بلند کیا تھا اور اس غریب عوام کے خاطر شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ شہید بے نظر بھٹونے اپنے خون کی قربانیاں دیکر مگر غریب عوام کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا۔موجودہ حکومت غریب قوم پر ائے روز مہنگائی کے ڈورن حملے کر ر ہے ہیں یوریا کھاد پر حکومت کے جانب سے 750 روپے ٹیکس کا نفاذ اس قوم کے ساتھ انتہائی ظلم و ذیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل بریکوٹ کے دورافتا دہ بانڈہ جات میں تعلیم کا فقدان ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ پہاڑوں میں مقیم لوگوں کو شہری علاقوں کی طرح یکساں بنیاد ی سہولیات میسر ہو ، مذکورہ بانڈہ جات کے مواصلاتی نظام عدم دستیابی کے باعث یہاں کے مکنیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس سے ہم بخوبی واقف ہیں۔ ہم یہاں کے عوام کو تما م درپیش مسائل بطریق احسن حل کر نے بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔ نری بنڑ اور شاہ بنڑ کے عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما مختیار رضا خان کے قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اورکہا کہ مختیار رضا خان ایک نوجوان قیادت ہے اور ان کے خدمات کسی پوشید ہ نہیں بلکہ روز روشن کی عیاں ہیں ۔ مختیار ر ضاخان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ائندہ الیکشن میں تیر کے نشان پر مہر ثبت کر یں گے، مزید نعروں اور وعدوں اور دھوکوں میں نہیں ائیں گے، گزشتہ 65 سال لیکر آج تک ہمارے ساتھ جو ہوا وہ کافی ہے، مزید دھوکہ نہیں کھا ئیں گے،
628 total views, no views today


