بریکوٹ ، شموزئی فیڈر پر ضلع دیر اور سوات کے ممبران اسمبلی ،انتظامیہ اور محکمہ واپڈاکے اعلیٰ احکام کا شموزئی فیڈر کے مسلئے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کے ساتھ اہم اجلاس ،اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے فوری طور پر مسلئے کے پرامن اور پائیدار حل کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی جو کہ اپنی رپورٹ ایک ہفتے کے اند ر اندر پیش کرے گی ۔اس اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختو ن خوا کے معاؤن خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجدعلی ،صوبائی وزیر کھیل محمود خان ، سینئر صوبائی وزیرسکندر شیرپاؤ، وزیر خزانہ مظفرسید،ایم پی اے سید گل ،ایم پی اے بخت بیدار ،ایم پی اے شکیل خان ،کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کیپٹن ریٹائر ڈ عثمان گل ،محکمہ واپڈا کے چیف ایکزیکٹیو ،پی ڈی واپڈا کے علاوہ دیگر اہم شخصیات موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا پرویز خٹک نے کہاکہ اس مسلئے کو جلد از جلد افہام و تفہم سے ختم کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی یہ کمیٹی وزیر بلدیات عنایت اللہ ،شکیل خان ،محمود خان کے علاوہ واپڈاکے نمائندوں پر مشتمل ہے ۔کمیٹی دونوں فریقوں کے موقف لے اور صحیح صورت حال کا جائزہ لے کر ایک ہفتے میں رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کرے گی جس پر ائندہ کا لائحہ تیار کیا جائیگا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو واپڈا نے کہاکہ چکدرہ گرڈ اسٹیشن کو ہیوی ٹرانسفارمر 40ایم وی اے فراہم کردی ہے جس کی وجہ سے گرڈ اسٹیشن پر اب کوئی اضافہ لوڈ نہیں ہے اور شموزئی فیڈر کی وجہ سے اس گرڈ پر کوئی لوڈ کا اثر نہیں پڑے گا ۔انہوں نے کہاکہ کسی کو قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے البتہ ہماری کوشش ہے کہ دونوں اضلاع کے مابین یہ مسلۂ خوش اسلوبی سے حل ہوسکے ۔ڈاکٹر امجدعلی نے کہاکہ اس وقت گرمیوں کا موسم ہے جس کی وجہ سے یہا ں پر بجلی وولٹیج کا مسلۂ شدت اختیار کرچکاہے ۔کم وولیٹج کی وجہ سے فریج اور ایئر کنڈچلادور کی بات ہے موبائل بھی نہیں چارج کرسکتا ۔ہمیں اس گرمی کے سیزن کے لئے چکدرہ گرڈ سے فراہم کردی جائے بریکوٹ گرڈ اسٹیشن کے تعمیر کے بعد ہمیں چکدرہ گرڈ سے بجلی کو ضرورت باقی نہیں رہے گی ۔اس موقع پر شاہ راز خان نے کہاکہ شموزئی سے دیگر پارٹیوں کے لوگ ہمارے ساتھ رابطہ کررہے ہیں کہ ہم تصاد م کے حق میں نہیں ہم بریکوٹ گرڈ اسٹیشن کی تعمیر تک صبر سے کام لیں گے ۔اس کے جواب میں معاؤن خصوصی ڈاکٹر امجدعلی نے کہاکہ ہم اس بات کی شدید مزمت کرتے ہیں میں اپنے علاقے کا منتخب ایم پی اے ہوں اور تحصیل وضلعی بلدیاتی نمائندہ گان سمیت چار ناظمین بھی ہمارے پارٹی کے ہیں ۔ کیونکہ شموزئی فیڈر کسی بھی پارٹی نے منظور نہیں کیا ہے اور نہ اس میں کسی پارٹی کا عمل دخل ہے یہ خالصاً محکمہ واپڈ اکا منظور کردہ ہے اور اس پر سرکاری خزانے کے دو کروڑ روپے خرچ آچکاہے کیونکہ اس کی تکمیل آخری مراحل میں ہے ۔
654 total views, no views today


