مینگورہ ، کونسلر ز اتحاد کاتحصیل بحرین کے ناظمین اور کونسلرز کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ ،صوبائی صدر ساجد اقبال مہمند نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ترقیاتی فنڈ سے 75% کٹوٹی کرکے عوام ساتھ بہت بڑا مذاق کیا ہے ، انہوں نے کہ تمام ناظمین اور کونسلرز کو اعزاز یہ جاری کیا جائے بصورت دیگر صوبائی اسمبلی اور بنی گالہ میں احتجاج سے دریغ نہیں کریں گے ، صوبائی حکومت بلدیاتی حکام کو کامیاب نہیں ہونے دیتے ، عمران خان سے درخواست ہے کہ صوبے میں سب ٹھیکے والے وزیروں کے خلاف ایکشن لے اور صوبے کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے خود مانیٹرنگ کریں ، اگر 45000 بلدیاتی نمائندے مطمئن نہیں ہوئے تو 2018 کے الیکشن میں پاکستان تحریک کا صوبے سے مکمل خاتمہ ہوجائے گا ، مظاہرے میں ناظمین ، کونسلرز اتحاد تحصیل بحرین کے وی سی آئین کے سید محمد،وی سی مانکیال کے سید احمد ،وی سی کے آریانی کے معندار خان ، محمد ریاض ، وی سی ساتال کے خوشید خان ، ناظم شیر بحرین ، وی سی بالاکوٹ کے ضیاء الرحمن ، وی سی کیدام کے سیف الرحمن ، گل زادہ ، وی سی کالام کے گل زادہ ، وی سی گبرال کے محمد علی وجملہ تمام کونسلران نے اس احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اور موجودہ ترقیاتی فنڈ سے کٹوتی کے خلاف صوبائی سطح پر دھرنے دینے کی دھمکی دیدی ۔ رپورٹ : مجاہد توروالی
698 total views, no views today


