سوات، کوزہ بانڈی اور ملحقہ علاقوں میں پی ٹی سی ایل عوام کو سہولت دینے میں ناکام ہوگیا ،پچھلے ایک ہفتے سے علاقے کے سارے ڈی ایس ایل اور ٹیلی فون لائن خراب ہے جس کے وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،پی ٹی سی ایل حکام خاموش تماشائی بن گئے ۔رپورٹ کے مطابق سوات تحصیل کبل کے علاقہ کوز ہ بانڈی اور ملحقہ علاقوں میں پی ٹی سی ایل عوام کو سہولت دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں اور گزشتہ ایک ہفتے سے علاقے کے سارے ڈی ایس ایل اور ٹیلی فون لائن خراب ہوچکے ہیں جس کے باعث علاقے کے کثیر تعداد میں بیرون ملک افراد کا اپنے گھر والوں سے رابطوں میں شدید مشکلات پڑرہا ہے ۔رپورٹ :وقار احمد سواتی سے
746 total views, no views today
Comments


