سوات،وزیر اعظم پاکستان جمعہ کے روز ایک روزہ دورہ پر سوات پہنچیں گے ، وزیر اعظم سہ پہر تین بجے کے قریب گاؤں سنگوٹہ پہنچیں گے ، جہاں پر وہ نوازشریف کڈنی ہسپتال کا افتتاح کرینگے، جس کے بعد وہ ہیلی کاپٹر میں گراسی گراؤنڈ ائیں گے، جہاں پر سہ پہر چار بجے کے قریب وہ جلسہ سے خطاب کرینگے، اس موقع پر وزیر اعظم کیساتھ ممکنہ طور پر وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر ااطلاعات پرویز رشید، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سمیت دیگر پارٹی کے اہم عہدیداران ہونگے، سوات پرپہنچنے پر وزیر اعظم کااستقبال گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا اور امیر مقام کرینگے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف اپنے دورہ سوات کے موقع پر نواز شریف کڈنی ہسپتال کا افتتاح، کسٹم ایکٹ کے خاتمہ ، کالام سڑک کی تعمیر سمیت دیگر منصوبوں کا اعلان کرینگے، وزیر اعظم کے جلسہ کو بھر پور کامیابی کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیا جار ہا ہے۔
624 total views, no views today


