مینگورہ، وزیر اعظم نواز شریف نے سوات میں کڈنی اسپتال کا افتتاح کر دیا، مریضوں کی خیریت دریافت کی، ایک غریب مریضہ کیلئے پندرہ ہزار روپے ماہانہ وظیفے کا اعلان کیا، وزیر اعظم نے اسپتال کیلئے بجلی کی علیحدہ ٹرانسمیشن لائن بچھانے کی ہدایت بھی کی۔وزیر اعظم نواز شریف کپتان کے ہوم گراؤنڈ پہنچے اور مینگورہ کے علاقے سنگوٹہ میں نواز شریف کڈنی اسپتال کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے اسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں سے بھی ملے، ان کی خیریت پوچھی اور جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ نواز شریف نے ایک غریب مریضہ کیلئے پندرہ ہزار روپے ماہانہ وظیفے کا بھی اعلان کیا۔اس موقع پر مریضوں نے جدید اسپتال کی تعمیر پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے اسپتال میں شہباز شریف آپریشن تھیٹر کمپلیکس کا بھی افتتاح کیا۔ نواز شریف کڈنی اسپتال ایک سو دس بیڈز پر مشتمل ہے اور یہ منصوبہ 60کروڑ روپے سے مکمل کیا گیا ہے۔ اسپتال کو پنجاب اسپتال ٹرسٹ نے تعمیر کیا ہے۔ اسپتال میں 14 ڈائیلیسز مشینیں، دو اپریشن تھیٹر، ایک سی ٹی اسکین مشین، ایکسرے مشین اور دیگر جدید الات موجود ۔
684 total views, no views today


