سوات، وزیرا عظم نواز شریف کی سوات آمد کے موقع پر بجلی کی طویل بندش ،گرمی کے مارے شہری بلبلا اْٹھے ، گزشتہ روز وزیر اعظم پاکستان نوازشریف کی سوات آمد کے موقع پر بجلی لوڈشیڈنگ کے باعث طویل وقفے کی بجلی بند ش نے شہریوں کی چیخیں نکال دیں، گرمی کے مارے شہریوں نے صورت حال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوات کی عوام بجلی بلوں کی باقاعدہ ادائیگیوں کے باؤجود واپڈا کے ہاتھوں حکومتی عتاب کا نشانہ بنے ہوئے ، شدید گرمی میں بجلی کی بندش سوات کی عوام سے انتہائی ظلم کے مترادف ہے لہذا وزیر اعظم پاکستان سوات میں بجلی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے کر ناروا لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم کرنے کا اعلان کرے۔
726 total views, no views today
Comments


