سوات ، سوات نیوز ڈاٹ کام کے ٹیم کی انتھک محنت اور سوات نیوز کے چاہنے والوں کی دعاؤوں کی بدولت سوات نیوز ڈاٹ کام سوات کی سطح پر پہلی نمبر پر آگیا۔ ویب سائیٹس کی گلوبل رینکنگ کرنے والی ویب سائٹ “ALEXA” کے اعداد وشمار کے مطابق سوات نیوز ڈاٹ کام کی ویب سائٹ گلوبل رینکنگ میں 1344968 نمبر پہ جبکہ پاکستان میں 15951 نمبر پر آگئی ہے۔ جبکہ سوات کی سطح پر گزشتہ کئی برسوں سے ٹاپ رینک نیوز ویب سائٹ کی گلوبل رینکنگ گر کر 21361588 پر آگئی ہے جبکہ مذکورہ ویب سائٹ پاکستانی رینکنگ سے مکمل طور پر باہر ہو گئی ہے۔ سوات نیوز کے ٹیم نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عوام کو بروقت پل پل کی خبریں تحریری اور ویڈیو شکل میں پہنچانے کا سلسلہ مزید تیز کیا جائیگا تاکہ دنیا بھر میں مقیم سواتی افراد پردیس میں بھی اپنے علاقہ کی پل پل کی صورتحال سے باخبر ہوتے رہے۔
3,870 total views, no views today


