مینگورہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سرگرم کارکن نویدخان کٹہ خیل آف اینگروڈھیرئی نے کہاہے کہ موجودہ مرکزی اور صوبائی حکومتوں نے سوات کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے عوام کا دونوں حکومتوں پرسے اعتماد اٹھنے لگا ہے اوروہ مایوسی کا شکار ہیں ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومتوں سے مایوس عوام پرامید نظروں سے پی پی پی کی طرف دیکھ رہے ہیں تاہم پی پی پی انہیں ہرگزمایوس نہیں کرے گی ،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے دورہ سوات کے موقع پر نہ تو کسٹم ایکٹ کی واپسی کااعلان کیا اور نہ ہی سوات کیلئے کوئی میگا پراجیکٹ دیا جس کے سبب عوام کی ان کے دورہ سے وابستہ امیدیں دم توڑگئی ہیں،انہوں نے کہاکہ پی پی پی واحدپارٹی ہے جو عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے اورجب بھی پی پی پی کی حکومت آئی ہے اس نے عوام کیلئے مسائل کے حل اور انہیں ریلیف دینے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے ہیں،انہوں نے کہاکہ آنے والا دور بھی پیپلز پارٹی کا ہے اوراقتدارمیںآکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔
1,032 total views, no views today


