مینگورہ، ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے جلسہ نے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہے اور انہیں اپنی اصلیت کا اندازہ ہوگیا ہے ، اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے سوات کے عوام کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے 22 مئی کے پی ٹی آئی جلسے میں ہمیں جو عزت بخشی ہے ، اسکو ہم کبھی نہ بھول پائینگے ، انہوں نے کہا کہ 22مئی کے گراسی گراؤنڈ میں جلسے نے مخالفین کو انکی حیثیت کا اندازہ لگا دیا ہے اور اب وہ 20 مئی کے جلسے کو کامیاب قرار دینے کے دعوے کررہے ہیں لیکن سوات کے عوام گواہ ہے کہ پی ٹی آئی کا جلسہ سوات کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا اور اس سے مخالفین کی راتوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہے ۔
580 total views, no views today
Comments


