بحرین، گزشتہ روز بحرین پولیس نے کاروائی کرکیمردان کے علاقے چھوٹا لاہور سے 302 کا ملزم گرفتار کرکے بحرین پولیس سٹیشن لایا گیا۔ ملزم فاروق ولد محمدگل سکنہ تھل ضلع دیر نے 1997 کو بحرین کے علاقے اسریت میں بہادر سید کے گھر پر اندھادھن فائرنگ کر کے بہادر سید اور اس کے بیوی اور ایک بچے کو جان سے مارڈالا تھا اور اسی دن سے ملزم فاروق مفرور تھا ،
یاد رہے کہ مقتولین کے لواحقین نے بتاریخ 12ستمبر1997کو ملزم کے خلاف بحرین پولیس سٹیشن میں ایف ائی آر درج کیا تھا اور بحرین پولیس اسی دن سے ملزم کی تلاش میں مصروف تھی اور گزشتہ دنوں کامیاب کاروائی کرکے مفرور کو مردان کے علاقے چھوٹا لاہور سے گرفتار کرلیا گیا، گرفتاری کے بعد بحر ین پولیس سٹیشن لاکر جوڈیشل مجسٹریٹ خوازہ خیلہ کے رو برو پیش کردیا۔ مقتولین نے بحرین پولیس کی کاروائی کو سرہاتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا کیا۔
270 total views, no views today


