بریکوٹ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری انجینئر عمر فاروق نے کہاہے کہ پارٹی کے لئے تنظیم ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے ۔ضلعی قیادت کو نظرانداز کرنا اور پارٹی پر فرد واحد کی اجارہ داری قائم کرنا جمہوریت نہیں بلکہ مطلق العنانیت ہے ۔وزیر اعظم پاکستان کے دورہ سوات کے موقع پر ضلعی قیادت کو بے خبر رکھنے پر جلسے کے دن سیاہ جھنڈوں کے ساتھ احتجاج کرنے کا فیصلہ کیاگیا تھامگر صوبائی صدر پیر صابر شاہ کے درخواست پر نہ صرف احتجاج ختم کیا بلکہ جلسے میں بھرپور شرکت کی ۔
ملاکنڈ ڈویژن پر ٹیکس کے نفاذ کے خاتمے پر اگر ہمیں پارٹی سے بھی نکالا جائے تو ہم اپنے اس مطالبے سے کسی بھی صورت نہیں ہٹیں گے اگر ضلعی قیادت جلسے کے دوران سٹیج پر ہوتا تو کسٹم ایکٹ کا خاتمہ ہوتا ۔وزیر اعظم کو سپاس نامہ پیش کرنے کے دوران کسٹم ایکٹ کا نام ونشان نہیں تھا جو کہ حیران کن بات ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا ۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلعی جا ئنٹ سیکرٹری مراد علی خان ، علاقہ شموزئی کے سینئر نائب صدر خوگ باچا ،بخت افسر خان آف ابوہا بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صد ر پیر صابر شاہ ائندہ ہفتے سوات کا دورہ کررہے ہیں تمام تحفظات سے انہیں باخبر کردیں گے اور وہ ہمارے تحفظات مرکزی قیادت اور نواز شریف تک پہنچادیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ضلعی تنظیم کو فعال کیا جائے جو کارکن ناراض ہیں انہیں مرکزی قیادت منانے کے لئے پروگرامات شروع کریں اس وقت روزانہ کی بنیاد پر پارٹی کارکن دوسرے پارٹیوں میں شمولیت کررہے ہیں جوکہ پارٹی کے لئے ناقابل تلاقی نقصان ہے ۔فرد واحد جس نے پارٹی پر قبضہ کیا ہوا ہے وہ پارٹی میں جمہوری فیصلے کریں ۔ضلع میں ترقیاتی کاموں میں ضلعی قیادت کو شامل کیا جائے اور وفاقی محکمے این ایچ اے ،واپڈا ،نادرا اور سوئی گیس ضلعی تنظیم کو حوالہ کیا جائے کیونکہ ان محکموں پر پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صد ر قابض ہیں مزید ون مین شو کا خاتمہ ہونا چاہے ۔انہوں نے کہاکہ کسٹم ایکٹ پر ہم ہر حد تک جائیں گے چاہے ہمیں پارٹی سے کیوں نہ نکالا جائے اگر سٹیج پر ضلعی قیادت ہوتی تو ملاکنڈ ڈویژن پر کسٹم ایکٹ کا خاتمہ ہوجاتامگر بدقسمتی سے وزیراعظم کو سپاس نامہ پیش کرنے کے دوران کسٹم ایکٹ کا نام تک نہیں لیا گیا جو کہ ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے ساتھ ظلم و ناانصافی ہوئی ۔
226 total views, no views today


